Skip survey header
Low Vision Mode اردو
South Asian Canadian people on a streetscape split into a historical scene on the left and modern scene on the right.

جنوبی ایشیائی نسل کےکینیڈین لوگوں کے خلاف تاریخی امتیازی سلوک
کیا آپ جنوبی ایشیائی نسل کے کینیڈین فرد ہیں جن کا وینکوور سے تعلق ہے (مثال کے طور پرآپ یہاں رہائش پزیر ہیں، کام یا سیاحت کے سلسلے میں یہاں ہیں ، یا وینکوور میں آپ کا خاندان ہے وغیرہ)؟ ہمیں  احساس  ہے  کہ ہر کوئی 'جنوبی ایشیائی کینیڈین' کی  اصطلاح سے اپنی پہچان نہیں کراتا/کراتی۔ ہمارے اکثر پوچھے گئے سوالات (FAQs) میں مزید پڑھیں۔

ہم اس بارے میں مزید جاننے کیلئے رابطہ کر رہے ہیں:

  • آپ کے تجربات اور وینکوور میں امتیازی سلوک کے موجودہ اور تاریخی  اثرات؛ اور
  • شہری انتظامیہ  کیلئے جنوبی ایشیائی کینیڈین کمیونٹیز کیلئے  ثقافتی ازالے کے ممکنہ مواقع ۔ ثقافتی ازالہ شہر وینکوور کی کارروائیوں، پالیسیوں یا پروگراموں کی وجہ سے مختلف الثقافت برادریوں کو  نظام سے باہر رکھنے ا ور امتیازی سلوک یا تاریخی غلطیوں کے نقصانات کی نشاندہی اور ان کا ازالہ کرتا ہے۔

آپ کے جوابات ہمیں اپنے کام کی منصوبہ بندی، نفاذ، اور جائزہ لینے میں مدد کریں گے اور ہمارے شہر میں جنوبی ایشیائی کینیڈین کمیونٹیوں کے خلاف تاریخی اور جاری امتیازی سلوک کے اثرات کا سدباب کریں گے۔ مزید معلومات کیلئے کہ شہر کے دائرہ کار میں کیا شامل ہے، براہ کرم اکثر پوچھے گئے سوالات (FAQs) کا جائزہ لیں۔

جیسے ہی اقدامات واضح ہوں گے، اس کام کے بارے میں تازہ ترین معلومات شہر کی ویب سائٹ پر شیئر کی جائیں گی ۔ اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں، تو براہ کرم ہمیں act@vancouver.ca پر ای میل کریں۔

آپ کوئی بھی سوال بخوشی چھوڑ سکتے ہیں ۔ سروے مکمل کرنے میں تقریباً 15-20 منٹ لگیں گے۔ سروے کے اختتام پر، آپ اپنا ای میل درج کرکے 100$ گفٹ کارڈ جیتنے کا موقع  بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ معلومات افراد کی شناخت کیلئے استعمال نہیں کی جائیں گی کیونکہ آپ کی رازداری ہمارے لیے اہم ہے۔ رپورٹوں کے خلاصہ میں کبھی بھی انفرادی شناخت کی معلومات شامل نہیں کی جاتیں اور ذاتی معلومات جیسے پوسٹل کوڈز، نام اور ای میل پتے شیئر نہیں کیے جائیں گے۔ شہر وینکوور کی رازداری کی پالیسی ہماری آپ کی رازداری کے تحفظ کے عزم کی وضاحت کرتی ہے۔

براہ کرم امتیازی سلوک اور نسل پرستی کی عکاسی کرتے وقت اپنی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھیں۔ معاون وسائل حکومتِ برٹش کولمبیا کی ویب سائٹ اور شہر کی اینٹی ریسزم اینڈ کلچرل ریڈریس ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

1. یہ سروے جنوبی ایشیائی کینیڈین نسل کے لوگوں کیلئے ہے۔ کیا آپ جنوبی ایشیائی، جنوبی ایشیائی کینیڈین، یا جنوبی ایشیائی ورثے کے/کی کینیڈین ہیں؟ *This question is required.
ہم تسلیم کرتے ہیں کہ "جنوبی ایشیائی" کی اصطلاح جہاں  ایک متحد کرنے والی ہو سکتی ہے، اس کے ساتھ ہی یہ ایک تفرقہ ڈالنے والی اصطلاح بھی ہو سکتی ہے۔ اس جغرافیائی علاقے سے تعلق رکھنے والے  تمام افراد  اس اصطلاح سے اپنی پہچان نہیں کراتے. ۔ ہم انفرادی برادریوں کے اندر اور اس کے درمیان تجربات کے تنوع کو اجاگر کرنے کیلئے کام کریں گے جیسا کہ اس مشغولیت کے دوران حاصل ہوا ہے۔

شماریات کینیڈا نے جنوبی ایشیائی کینیڈینوں کو ایشیائی کینیڈینوں کے ذیلی گروپ کے طور پر بیان کیا ہے جو کہ نسلی، مذہبی اور لسانی گروہوں پر مشتمل ہے جن کے آباؤ اجداد، امیگریشن کی تاریخ اور ذاتی تجربات میں بنگلہ دیشی، بنگالی، مشرقی ہندوستانی، گوان، گجراتی، ہندو، اسماعیلی کشمیری، نیپالی، پاکستانی، پنجابی، سکھ، سنہالی، جنوبی ایشیائی، سری لنکن اور تامل نسب شامل ہیں۔ ۔ جنوبی ایشیائی باشندے، چاہے وہ کینیڈا یا دنیا کے دیگر حصوں میں پیدا ہوئے ہوں، لیکن ان کا ورثہ برصغیر پاک و ہند سے وابستہ ہے۔